1
0
Wednesday 31 Mar 2021 19:39

نظام المدارس پاکستان مدارس دینیہ کے طلباء کو عصری تعلیم بھی دے گا، حسن محی الدین

نظام المدارس پاکستان مدارس دینیہ کے طلباء کو عصری تعلیم بھی دے گا، حسن محی الدین
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ نظام المدارس پاکستان مدارس دینیہ کے طلباء کو شرعی علوم پڑھانے کیساتھ انہیں عصری علوم کی تعلیم بھی دے گا، ان عظیم مقاصد کے حصول کیلئے عصری تقاضوں سے ہم آہنگ نصاب تیار کر لیا ہے، جو مطالعہ کیلئے آن لائن دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن علم، عمل اور تجدید کی تحریک ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری نے نظام المدارس پاکستان کیلئے نئے نصاب کا قوم کو تحفہ دیا ہے، اس موقع پر ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور، صدر نظام المدارس پاکستان علامہ امداد اللہ قادری، ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان علامہ میر آصف اکبر، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نوراللہ صدیقی موجود تھے۔

علامہ میر آصف اکبر نے نظام المدارس پاکستان کیساتھ الحاق کرنیوالے مدارس اور نئے نصاب کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ نظام المدارس پاکستان کے ذریعے مدارس دینیہ کو علم، تربیت اور اسلام اور انسانیت کی خدمت کے مراکز میں تبدیل کریں گے، چیئرمین سپریم کونسل نے مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ نظام المدارس پاکستان قانون کے مطابق اپنا تعلیمی تدریسی کردار ادا کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 924417
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مفتی نصیر احمد اویسی علوی
Pakistan
منھاج القرآن کو نظام المدارس پاکستان کے قیام پر ھدیہ تبریک پیش کرتا ہوں، اللّٰہ رب العزت کامیاب فرمائے۔
ہماری پیشکش