QR CodeQR Code

سابق امامیہ چیف اسکاوٹ اور سینیئر صحافی سردار تنویر حیدر بلوچ لاپتہ

31 Mar 2021 10:35

تنویر حیدر بلوچ زمانہ طالب علمی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے فعال اراکین میں شمار ہوتے تھے اور امامیہ چیف اسکاوٹ بھی رہ چکے ہیں، انکا شمار ملت تشیع کے دانشور اور سینیئر صحافیوں میں ہوتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق امامیہ چیف اسکاوٹ اور سینیئر صحافی سردار تنویر حیدر بلوچ کو گذشتہ شب جبری طور پر لاپتہ کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ضلع سرگودھا سے تعلق رکھنے والے سینیئر صحافی سردار تنویر حیدر بلوچ کو رات دو بجے کے قریب جبری طور پر لاپتہ کر دیا گیا ہے، واضح رہے کہ تنویر حیدر بلوچ زمانہ طالب علمی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے فعال اراکین میں شمار ہوتے تھے اور امامیہ چیف اسکاوٹ بھی رہ چکے ہیں، ان کا شمار ملت تشیع کے دانشور اور سینیئر صحافیوں میں ہوتا ہے۔ ملک میں اس وقت بھی محب وطن شہریوں کو لاپتہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے، تاہم مختلف شیعہ تنظیموں نے انہی جبری گمشدگیوں کیخلاف دو اپریل کو کراچی میں احتجاجی دھرنے کا اعلان کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 924476

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/924476/سابق-امامیہ-چیف-اسکاوٹ-اور-سینیئر-صحافی-سردار-تنویر-حیدر-بلوچ-لاپتہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org