QR CodeQR Code

حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

31 Mar 2021 17:13

حماد اظہر نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ روپے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کی جائے گی۔ ہم نے اسٹیٹ بینک کو خود مختار کیا ہے، ہمیں صنعت اور عوام کی فلاح دیکھنی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر نے کہا کہ ملکی ترقی معیشت کو ٹھیک کرنے سے مشروط ہے، اسد عمر اور حفیظ شیخ نے ملکی معیشت کو مستحکم کیا، موجودہ حکومت نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے کرنٹ اکاوَنٹ خسارے کا سامنا کیا، ڈھائی ارب ڈالر کا بانڈ جاری کیا تھا، اس میں کامیابی ہوئی ہے۔ ہماری کرنسی اپنے زور پر کھڑی ہے، اس میں ڈالر نہیں جھونک رہے۔ حماد اظہر نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ روپے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کی جائے گی۔ ہم نے اسٹیٹ بینک کو خود مختار کیا ہے، ہمیں صنعت اور عوام کی فلاح دیکھنی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کبھی کبھی سخت فیصلے کرنے پڑتے ہیں لیکن ہمارے فیصلوں کی بنیاد پاکستان اورعوام کی فلاح ہوگی، سبسڈی کو ٹارگٹڈ کرنے کیلئے محکموں سے بات کررہے ہیں، میں عوام کو جوابدہ ہوں اور اپنے ملک میں رہوں گا۔ واضح رہے کہ اوگرا نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی تھی۔ جس میں یکم اپریل سے پیٹرول ڈیڑھ روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں بھی ڈھائی روپے فی لیٹر کمی کی تجویز تھی ۔


خبر کا کوڈ: 924478

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/924478/حکومت-کا-پیٹرول-اور-ڈیزل-کی-قیمتوں-میں-کمی-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org