0
Wednesday 31 Mar 2021 22:42

سونیا گاندھی سمیت متعدد حزب اختلاف کے لیڈروں کے نام ممتا بنرجی کا خط، بھاجپا کیخلاف متحد ہونے کی اپیل

سونیا گاندھی سمیت متعدد حزب اختلاف کے لیڈروں کے نام ممتا بنرجی کا خط، بھاجپا کیخلاف متحد ہونے کی اپیل
اسلام ٹائمز۔ مغربی بنگال میں دورے مرحلہ کی ووٹنگ سے ایک روز قبل ٹی ایم سی کی سربراہ ممتا بنرجی نے حزب اختلاف کی جماعتوں کے لیڈران کو خط لکھا ہے۔ ممتا بنرجی نے خط کے ذریعے اپوزیشن لیڈران سے اپیل کی ہے کہ جمہوریت کی بقا کے لئے بی جے پی کے خلاف متحد ہو جائیں۔ نندی گرام میں انتخابی تشہیر منگل کی شام ختم ہونے کے بعد ٹی ایم سی کی لیڈر ممتا بنرجی نے آج غیر بی جے پی لیڈران کو ذاتی طور پر خط ارسال کیا۔ ممتا بنرجی نے خط میں حزب اختلاف کے لیڈران سے جمہوریت کی بقا کے لئے متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔ ممتا بنرجی نے یہ خط 15 غیر بی جے پی لیڈران کے نام لکھا ہے۔ خط میں ممتا بنرجی نے لکھا کہ میرا خیال ہے کہ جمہوریت اور آئین پر بی جے پی کے حملوں کے خلاف یکجا ہونے اور موثر جدوجہد کرنے کا وقت آ چلا ہے۔ ممتا بنرجی نے جن لیڈران کو خط لکھا ہے ان میں کانگریس سربراہ سونیا گاندھی اور اروند کیجریوال جیسے لیڈران شامل ہیں۔ انہوں نے ملک کے 5 وزرائے اعلیٰ کو بھی خط ارسال کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 924519
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش