QR CodeQR Code

عراق میں آسٹرین ساختہ میزائلوں کی کھیپ پکڑی گئی

31 Mar 2021 23:14

عراقی الحشد الشعبی فورسز کا کہنا ہے کہ انہوں نے صوبہ نینوا میں آسٹریا میں تیار شدہ 155 ملی میٹر کے 300 راکٹ قبضے میں لے لئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ الحشد الشعبی فورسز کے انفارمیشن ہیڈ کوارٹر نے آج (بدھ) کو ان میزائلوں کی دریافت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میزائیلوں کی یہ کھیپ بغیر کسی جانی و مالی نقصان کے پکڑی گئی ہے اور دہشت گردوں کے محفوظ گودام تک کامیابی کے ساتھ رسائی حاصل کی گئی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس کارروائی کے دوران دیگر اقسام کے میزائل اور ہتھیار بھی دریافت ہوئے ہیں جنہیں عراقی عوامی فورس (رضاکار فورسز) نے اپنے قبضہ میں لے لیا ہے۔ واضح رہے دریافت شدہ اسلحہ کی نوعیت کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔


یہ میزائل عراقی شہریوں کے خلاف داعش کے دہشت گرد گروہ کے ذریعہ استعمال میں لائے گئے تھے جبکہ اس دہشت گرد گروہ کے ملک کے بعض حصوں پر تسلط کے خاتمے کے بعد گرمی یا مختلف دیگر عوامل کی وجہ سے چھپایا گیا اسلحہ مختلف مقامات پھٹ گیا تھا جس سے متعدد عراقی شہری ہلاک اور زخمی ہوئے تھے۔ عراق میں داعش کی دہشت گردانہ کارروائیوں کے دوران سب سے زیادہ آسٹریا کا تیار شدہ اسلحہ اور فوجی سازوسامان استعمال ہوا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 924527

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/924527/عراق-میں-آسٹرین-ساختہ-میزائلوں-کی-کھیپ-پکڑی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org