0
Wednesday 31 Mar 2021 23:43

سعودی عرب نے اپنی قومی کرکٹ ٹیم بنانے کا اعلان کردیا

سعودی عرب نے اپنی قومی کرکٹ ٹیم بنانے کا اعلان کردیا
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب نے مسابقتی نیشنل کرکٹ ٹیم بنانے پر نگاہیں مرکوز کرلیں اور یہ منصوبہ بھی سعودیہ کے ویژن 2030 کا حصہ ہوگا۔ سعودی عرب نے ملک میں کرکٹ کو فروغ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے ذریعے ہمارا ہدف مسابقتی نیشنل ٹیم کی تیاری ہوگا۔ عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے سعودی کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین سعودی شہزادے مشال السعود نے کہا کہ ہم اپنے ویژن 2030 میں دیگر عوامل کے ساتھ نوجوانوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کا فروغ بھی چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ  ہمارے پاس ایشین ممالک کے 80 لاکھ کے قریب لوگ موجود ہیں، جہاں کرکٹ انتہائی مقبول ہے، جس میں پاکستان، بھارت، افغانستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا شامل ہیں۔ سردست سعودیہ آئی سی سی کے 105 رکن ممالک میں ٹی 20 رینکنگ میں 28 ویں نمبر پر ہے۔ ہم اسکول کی سطح پر ٹورنامنٹس منعقد کرانے کا مکمل پروگرام بھی رکھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 924528
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش