0
Thursday 1 Apr 2021 00:20

منصور ہادی کی فورسز کے 200 ارکان انصار اللہ میں شامل

منصور ہادی کی فورسز کے 200 ارکان انصار اللہ میں شامل
اسلام ٹائمز۔ الاخبار نے مارب کے شمال مغربی محاذ پر اسٹریٹجک علاقوں میں انصار اللہ کی پیشقدمی کے بارے میں لکھا ہے کہ مارب اپنے سقوط کے نزدیک پہنچ چکا ہے۔ اخبار لکھتا ہے کہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ جنگ کو صوبہ مارب کے دارالحکومت کے شمال مغربی پھاٹک پر منتقل کیا جائے اور حقیقت میں اس کا مطلب انصاراللہ کے تیسرے فوجی زون پر تسلط اور اس کے بعد "صحن الجن" کا اسٹریٹجک علاقہ ہوگا۔ اس علاقہ کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں یمنی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ منصور ہادی کی 20 سے زائد فوجی مارب کے تیسرے فوجی زون پر حالیہ انصاراللہ میزائل حملے میں مارے گئے ہیں۔


واضح رہے حملہ آور سعودی اماراتی اتحاد کے وفادار قبائلی حلقوں میں خطرے کی گھنٹیاں بجنا شروع ہو چکی ہیں اور ان کو معلوم ہو گیا ہے کہ اگلے کچھ دنوں میں انصاراللہ کا مارب پر مکمل تسلط ایک ناگزیر حقیقت ہے۔ یہ ایسے وقت میں ہے کہ جب منصورہادی کی فوج میں بھی کھلبلی مچ چکی ہے۔ پچھلے دو دنوں میں  تقریبا 200 افسر اور فوجی منصور ہادی کی فوج سے الگ ہو چکے ہیں اور صنعا فورسز میں شامل ہوگئے ہیں۔ یمن کی قومی نجات حکومت کے نائب وزیر خارجہ حسین العزیزی نے منصور ہادی کی فوج سے الگ ہونے والے افراد کی وطن واپسی کا خیرمقدم کرتے ہوئے دشمنوں کی صفوں میں شامل تمام افراد سے اپنے وطن واپس آنے اور عام معافی سے فائدہ اٹھانے کا مطالبہ کیا۔
 
خبر کا کوڈ : 924535
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش