0
Thursday 1 Apr 2021 01:12

پی ڈی ایم کا اتحاد ٹوٹ چکا اور انکے اقتدار میں آنے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی، عون عباس بپی

پی ڈی ایم کا اتحاد ٹوٹ چکا اور انکے اقتدار میں آنے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی، عون عباس بپی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنماء و سینیٹر ملک عون عباس بپی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھر چکا ہے، اب ملک میں نہ لانگ مارچ ہوگا اور نہ ہی دھرنا، اب عمران خان کی ترقی کا مارچ شروع ہوگا، پیشین گوئی کی تھی کہ بھان متی کا یہ کنبہ جلد بکھر جائے گا اور قوم پی ڈی ایم کا اتحاد ٹوٹنے کی خوشخبری جلد سنے گی، جو سچ ثابت ہوئی۔ سید یوسف رضاگیلانی کے اپوزیشن لیڈر بننے پر مولانا فضل الرحمن اور مریم نواز سخت ڈپریشن کا شکار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیاسی و سماجی رہنماء خان مشتاق خان بلوچ کی جانب سے بستی بخش والہ موضع کرپال پور میں دیئے گئے ظہرانے میں خطاب کے دوران کیا، جس میں ملک مرید عباس بپی، جمشید عباس بپی، رانا الطاف حسین، حاجی اعجاز حسین بھٹی، ملک اسد اعجاز بھٹی، سید عاصم ہمدانی، رائے غلام عباس بھٹی، غلام قاسم آہیر، خان اقبال خان بلوچ، کیپٹن (ر) محمد اکرم بلوچ، سیٹھ حق نواز، صادق خان خٹک، ملک خلیل مہے، آکاش بلوچ، ملک عامر مہے ، ملک سیفل مہے، عبدالحفیظ سومرا سمیت ودیگر بھی موجود تھے۔

ملک عون عباس بپی نے مزید کہا کہ ان شاء اللہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور آئندہ بھی پی ٹی آئی کی ہی حکومت ہوگی، پی ڈی ایم کا اتحاد ٹوٹ چکا ہے اور ان کے اقتدار میں آنے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی بلکہ کرپٹ ٹولے کو اپنے کئے کا حساب دینا پڑے گا۔ مولانا فضل الرحمن اور مریم نواز اب علالت کا بہانہ بنا کر کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں ہیں، اب نہ ملک میں لانگ مارچ ہوگا اور نہ ہی دھرنا اور نہ ہی کرپٹ ٹولہ اب اکٹھا ہوسکے گا، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ تقریب میں بلوچ برادری کی جانب سے سینیٹر ملک عون عباس بپی، ملک مرید عباس بپی، جمشید عباس بپی کو بلوچی پگڑی پہنائی گئی۔
خبر کا کوڈ : 924538
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش