0
Thursday 1 Apr 2021 11:14

ہیرات میں طالبان کے حملوں میں 6 اہلکار ہلاک

ہیرات میں طالبان کے حملوں میں 6 اہلکار ہلاک
اسلام ٹائمز۔ افغان صوبے ہیرات میں بم دھماکے اور طالبان کے سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے نتیجے میں 6 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ افغان میڈیا کے مطابق صوبے ہیرات میں طالبان کے سکیورٹی فورسز پر حملوں اور بم دھماکے کے نتیجے میں 6 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ہیرات کے گورنر وحید قتالی نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان نے پشتون زرغون، شندند اور اوبے ضلع میں سکیورٹی فورسز پر حملے کیے، چیک پوسٹ پر حملے کے بعد انٹیلجنس ایجنسی کے دفتر پر کار بم دھماکا کیا گیا جس میں 4 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ گورنر ہیرات وحید قتالی کے مطابق طالبان کے حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر جوابی کارروائی کی جس کے باعث متعدد طالبان بھی مارے گئے تاہم ابھی تک طالبان کی جانب سے ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ دوسری جانب پولیس چیک پوسٹ پر بم دھماکے کے نتیجے میں مزید 2 اہلکار ہلاک ہو گئے اور دیگر زخمی ہوگئے جن کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 924587
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش