QR CodeQR Code

کیلی فورنیا میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک

1 Apr 2021 11:45

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست کیلی فورنیا میں مسلح شخص نے عمارت میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں بچہ سمیت 4 افراد ہلاک اور ایک خاتون شدید زخمی ہو گئیں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں بچہ سمیت 4افراد ہلاک ہو گئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ریاست کیلی فورنیا میں مسلح شخص نے عمارت میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں بچہ سمیت 4 افراد ہلاک اور ایک خاتون شدید زخمی ہو گئیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور حملہ آور کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا جب کہ علاقے کو مکمل سیل کرکے سرچ آپریشن بھی کیا گیا، حملہ آور کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جس عمارت میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا وہاں متعدد دفاتر ہیں تاہم حملہ آور کی شناخت ابھی تک ظاہر نہیں کی گئی جب کہ فائرنگ کے واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔


خبر کا کوڈ: 924589

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/924589/کیلی-فورنیا-میں-مسلح-شخص-کی-فائرنگ-سے-4-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org