0
Thursday 1 Apr 2021 15:34

امریکہ نے اپنے شہریوں اور سفارتکاروں کو میانمار سے واپسی کا حکم دے دیا

امریکہ نے اپنے شہریوں اور سفارتکاروں کو میانمار سے واپسی کا حکم دے دیا
اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے ایک بیان میں تمام امریکی ملازمین کو حکم دیا ہے کہ جنھیں میانمار میں رہنے کی ضرورت نہیں ہے وہ جلد از جلد اپنے اہل خانہ کے ساتھ یہ ملک چھوڑ دیں۔ اس بیان کے مطابق واشنگٹن نے میانمار کے بارے میں انتباہی درجہ 4 جاری کیا ہے کہ جس میں اپنے شہریوں کے کسی بھی ملک کے سفر پر پابندی عائد کر دی جاتی ہے۔

واضح رہے میانمار کی فوج نے انتخابات میں دھاندلی کے بہانے یانگ سان سوچی اور دیگر اعلی سرکاری عہدیداروں کو یکم فروری کو گرفتار کرلیا تھا۔ فوجی بغاوت کے بعد سے میانمار کے عوام سابقہ ​​سرکاری عہدیداروں کی رہائی اور فوج کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے مختلف شہروں میں احتجاج کر رہے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 924623
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش