0
Thursday 1 Apr 2021 16:15

سندھ میں وزیراعلیٰ خود روزگار اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ

سندھ میں وزیراعلیٰ خود روزگار اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے نوجوانوں کے لئے وزیراعلیٰ خود روزگار اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ یکم اپریل کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ خود روزگار اسکیم کی منظوری دی گئی۔ سندھ حکومت مختلف کاروبار کے لئے بلاسود قرضے دے گی جس کے لئے پہلے مرحلے میں 2 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خود روزگار اسکیم کا پائلٹ پراجیکٹ رواں سال سے شروع کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ خود روزگار اسکیم کے ورکنگ پلان کے لئے تین رکنی کمیٹی بھی قائم کردی گئی۔ سندھ حکومت نے پہلی مرتبہ کسی منصوبے کا نام وزیراعلیٰ سے منسوب کیا ہے جبکہ ماضی میں منصوبوں کو بھٹوز کے نام سے موسوم کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 924636
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش