QR CodeQR Code

ایران چین 25 سالہ روڈ میپ نے امریکہ کی نیندیں اڑا دی، دشمنوں کا اعتراف

1 Apr 2021 16:39

العربی نیوز چینل کے سیاسی مبصر ڈاکٹر مروان قبلان نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کو اس معاہدے سے بہت فائدہ ہوگا۔ امریکی خوش نہیں ہیں اور یہ معاہدہ انہیں پریشان کر رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لندن میں فعال "العربی" ٹیلیویژن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ چین کے ساتھ ایران کا معاہدہ امریکہ کے لئے بہت بڑا چیلنج ثابت ہوگا۔ اس معاہدے نے امریکیوں کی نیند حرام کر دی ہے۔ لائیو شو میں بات کرتے ہوئے العربی نیوز چینل کے سیاسی مبصر ڈاکٹر مروان قبلان نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کو اس معاہدے سے بہت فائدہ ہوگا۔ امریکی خوش نہیں ہیں اور یہ معاہدہ انہیں پریشان کر رہا ہے۔ خلیجی ریاستوں کے چین کے ساتھ وسیع تعلقات ہیں، کیونکہ مشرقی ایشیاء ان کیلئے امریکہ اور مغرب کی نسبت زیادہ منافع بخش رہا ہے۔

واضح رہے ایران چین روڈ میپ سائن ہونے کے بعد انقلاب مخالف اپوزیشن نے اپنے گذشتہ رویہ کے برخلاف امام خمینی رہ کے وصیت نامے سے ایک جملہ کو ٹویٹر اور دوسرے سوشل میڈیا چینلز پر پوسٹ کرنا شروع کیا ہوا ہے اور اس سند کی مخالفت میں معروف ایرانی مغربی ممالک میں مقیم سیلیبریٹیز بیان بازی کر رہی ہیں جبکہ یہی افراد امریکہ اور یورپی ممالک کے ساتھ جوہری معاہدے کے وقت خاموش رہے تھے، جس سے ان کی مغرب پرستی واضح نظر آتی ہے۔

ویڈیو


خبر کا کوڈ: 924643

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/924643/ایران-چین-25-سالہ-روڈ-میپ-نے-امریکہ-کی-نیندیں-اڑا-دی-دشمنوں-کا-اعتراف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org