0
Thursday 1 Apr 2021 16:38

بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہیں، شازیہ مری

بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہیں، شازیہ مری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شازیہ عطاء مری نے کہا ہے کہ نوجوان پیپلز پارٹی کی قوت ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے شازیہ عطاء مری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جب بھی اقتدار میں آئی ہے اس نے ملک بھر میں نوجونوں کو ملازمتیں دی ہیں، نوجوانوں کو ملازمتیں دینے سے انہیں آگے بڑھنے کا حوصلہ ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پاس اپنے نانا شہید کا منشور ہے، نوجوان اپنے روشن مسقبل کے لئے بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دیں، پیپلز پارٹی کی نوجوان قیادت سے نوجوانوں کو بڑی توقعات وابستہ ہیں، ہم اپنے نوجوانوں کو مایوس نہیں کریں گے۔ شازیہ مری کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے نوجوان نسل میں مایوسی پھیلائی ہے، آج نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں تھامے در در کے دھکے کھا رہے ہیں، ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کرنے والے سلیکٹڈ نے برسر روزگار نوجوانوں سے نوکریاں چھین لی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 924646
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش