0
Thursday 1 Apr 2021 19:37

کراچی سمیت سندھ بھر میں رات 8 بجے سے مارکیٹیں بند کر دی جائیں گی

کراچی سمیت سندھ بھر میں رات 8 بجے سے مارکیٹیں بند کر دی جائیں گی
اسلام ٹائمز۔ حکومتِ سندھ کے کورونا ایس او پیز کے تحت کراچی سمیت صوبے بھر میں آج رات 8 بجے ‏مارکیٹیں بند کر دی جائیں گی۔ مارکیٹوں میں لاؤڈ اسپیکر پر دکانیں بند کرنے کے اعلانات کیے گئے ہین اور مارکیٹوں میں ماسک ‏پہننے اور سماجی فاصلے کی اپیلیں کی گئی ہیں۔ مارکیٹوں کی ایسوسی ایشنز نے بھی دکانداروں کو ہدایت دیتے ہوئے ایس او پیز پر سختی سے عمل ‏کرنے کی اپیل کی ہے۔ دوسری جانب چیئرمین آل کراچی انجمن تاجران الیاس میمن نے مارکیٹوں کی ہفتے میں دو روزہ ‏بندش کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارکیٹوں میں 2 روز کی بندش سے رش بڑھے گا، تجارتی ‏مراکز میں خریداروں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔

تاجر رہنما نے کہا کہ حکومت کاروباری سرگرمیوں کو ایک دن بند رکھنے کا اعلان کرے، کیونکہ مہنگائی ‏کی وجہ سے عوام اور کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہیں اور اب 2 دن کاروباری بندش سے مزدور طبقہ ‏بیروزگار ہوگا۔ صدر آل کراچی تاجر اتحاد عتیق میر نے کہا کہ سندھ حکومت کی کورونا احتیاطی تدابیر کو سراہتے ہیں، ‏مارکیٹوں کو 8 بجے بند کرنا مشکل ہوگا، مارکیٹوں کو بند کرنے کا وقت رات 9 بجے تک بڑھانا ہوگا، عید ‏خریداری کا دورانیہ کم ہونے سے رش بڑھے گا۔
خبر کا کوڈ : 924661
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش