0
Thursday 1 Apr 2021 22:32

الیکشن کمیشن امت شاہ کے اشارے پر کام کررہا ہے، ممتا بنرجی

الیکشن کمیشن امت شاہ کے اشارے پر کام کررہا ہے، ممتا بنرجی
اسلام ٹائمز۔ مغربی بنگال میں دوسرے مرحلے میں 30 اسمبلی حلقوں میں پولنگ کے دوران بڑے پیمانے پر ہنگامہ آرائی، تشدد اور جھڑپ کی خبروں کے درمیان ممتا بنرجی نے الیکشن کمیشن کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن غیر فعال ہے اور امیت شاہ کے اشارے پر کام کررہی ہے۔ دوسرے مرحلے میں نندی گرام جہاں وزیر اعلٰی ممتا بنرجی بذات خود امیدوار ہیں سمیت کئی حلقوں سے تشدد کی خبریں آرہی ہیں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے متعدد شکایات کرنے کے بعد باوجود کوئی کارروائی نہیں ہورہی ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ اس معاملے کو عدالت میں لے جائیں گی۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ان کے حلقے انتخاب نندی گرام کے بیویل میں بوتھ پر قبضہ کیا گیا اور جعلی ووٹنگ ہوئی ہے۔

ترنمول کانگریس نے کہا کہ نندی گرام میں باہری عناصر کی غنڈہ گردی کی وجہ سے بہت سے ووٹرس اپنے حق رائے دہی کا استعمال نہیں کرسکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسری ریاستوں کے غنڈے یہاں آکر ہنگامہ آرائی کررہے ہیں۔ ممتا بنرجی نے اس معاملے کی شکایت ریاست کے گورنر سے بات کرکے شکایت کی ۔بعد میں گورنر نے اس معاملے کو ٹوئیٹ کرکے اطلاع دی۔
خبر کا کوڈ : 924687
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش