QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں معذور کھلاڑیوں کے لیے خصوصی بسیں تیار

1 Apr 2021 22:11

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اسپورٹس فار آل ویژن کے تحت خصوصی افراد کیلئے گراؤنڈ تک رسائی ممکن بنانے کیلئے یہ اقدام اٹھایا۔ محکمہ کھیل ڈاکٹر سپورٹس سٹریٹیجی کے تحت خصوصی افراد کیلئے بسیں تیار کیں۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں معذور کھلاڑیوں کے لیے خصوصی بسیں تیار کرلی گئیں۔پشاور میں خصوصی کھلاڑیوں کی کھیلوں کے میدان تک رسائی کے لیے بسیں تیار کرلی گئی ہیں۔ ویل چیئر کھلاڑی مسمات شیراز نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں بسوں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، سیکرٹری اسپورٹس عابد مجید اور دیگر خصوصی کھلاڑی بھی موجود تھے۔ مخصوص بسوں سے خصوصی کھلاڑیوں کو کھیل کے میدان تک رسائی آسانی ہوگی اور دوسروں شہروں میں ہونے والے مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے سفر کرنا بھی آسان ہوگا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اسپورٹس فار آل ویژن کے تحت خصوصی افراد کیلئے گراؤنڈ تک رسائی ممکن بنانے کیلئے یہ اقدام اٹھایا۔ محکمہ کھیل ڈاکٹر سپورٹس سٹریٹیجی کے تحت خصوصی افراد کیلئے بسیں تیار کیں وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیاں مہیا کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 924694

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/924694/خیبر-پختونخوا-میں-معذور-کھلاڑیوں-کے-لیے-خصوصی-بسیں-تیار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org