0
Thursday 1 Apr 2021 22:14

رخشندہ ناز منیب جماعت اسلامی خواتین سندھ کی نئی ناظمہ مقرر

رخشندہ ناز منیب جماعت اسلامی خواتین سندھ کی نئی ناظمہ مقرر
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی حلقہ خواتین سندھ کی مجلس شوریٰ کا اجلاس قباء آڈیٹوریم کراچی میں ہوا۔ حلقہ خواتین سندھ کی اراکین کی آراء کی روشنی میں رخشندہ ناز منیب کو ناظمہ صوبہ برائے سیشن 2023-2021ء مقرر کیا گیا ہے۔ نومنتخب ناظمہ صوبہ رخشندہ ناز منیب سے قیمہ پاکستان دردانہ صدیقی نے حلف لیا۔ نومنتخب ناظمہ صوبہ نے صوبائی شوریٰ کے مشورے سے عظمیٰ عمران، شگفتہ ابراہیم، عظمیٰ اظہار، عائشہ ودود اور اسماء سفیر کو نائبین، جبکہ عائشہ ظہیر کو معتمدہ صوبہ مقرر کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 924697
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش