0
Thursday 1 Apr 2021 22:19

جی بی کیلئے میگا ترقیاتی پیکج کا اعلان وزیراعظم خود گلگت میں کرینگے، جاوید منوا

جی بی کیلئے میگا ترقیاتی پیکج کا اعلان وزیراعظم خود گلگت میں کرینگے، جاوید منوا
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے وزیر خزانہ جاوید علی منوا نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جی بی کیلئے جس میگا ترقیاتی پیکج کی منظوری دی ہے، اس کا باقاعدہ اعلان خود گلگت بلتستان میں کرینگے۔ انہوں نے جمعرات کے روز جی بی اسمبلی میں پری بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پری بجٹ اجلاس میں ممبران کی جانب سے بالخصوص اپوزیشن ممبران کی جانب سے اچھی اور مفید تجاویز آئی ہیں، ہم یقین دلاتے ہیں کہ انہیں کسی نہ کسی شکل میں بجٹ میں شامل کرنے کی پوری کوشش کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کے نظام میں جو چھوٹی چھوٹی چوریاں ہیں، ہم انہیں ختم کرنا چاہتے ہیں اور لوکل گورنمنٹ کے نظام میں موجود خامیوں کو دور کرنا چاہتے ہیں، تھوڑا سا صبر کر لیں لوکل ایکٹ کے اندر ترمیم آئیگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم گلگت آرہے ہیں اور وہ یہاں ترقیاتی پیکج کا باضابطہ اعلان کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 924700
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش