0
Friday 2 Apr 2021 00:24

ضلع کرم کے معذور افراد کا کوٹہ پر بھرتیاں نہ ہونے پر اظہار تشویش

ضلع کرم کے معذور افراد کا کوٹہ پر بھرتیاں نہ ہونے پر اظہار تشویش
اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم کے معذور افراد نے کہا ہے کہ انتہائی مشکل حالات میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد بھی انہیں معذوروں کے کوٹے پر بھرتی نہیں کیا جا رہا ہے، جس سے وہ احساس کمتری کا شکار ہیں۔ پاراچنار میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کرم ڈِس ایبلڈ یونین کے رہنماؤں محمد انور شاہ، عاقل حسین، میرا جان، سیف اللہ، عمران علی، سید میثم علی، زاہد الرحمان اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ محکمہ تعلیم، صحت، زراعت سمیت دیگر محکموں میں بھرتیوں میں معذور افراد کو بھرتی نہیں کیا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے انتہائی مشکل حالات میں تعلیم حاصل کرنے والے معذور افراد ملازمت ملنے سے محروم ہیں۔ رہنماؤں نے کہا کہ ہر بھرتی کے اشتہار میں دو فیصد کوٹہ معذور افراد کا ذکر ہوتا ہے مگر ہماری آواز کوئی نہیں سنتا اور معذور افراد کو ملازمت نہیں دی جاتی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وجہ سے سینکڑوں کی تعداد میں معذور افراد اوور ایج ہو رہے ہیں، انہوں نے اوور ایج ہونے والے معذور افراد کو عمر کی حد میں خصوصی ریلیکسیشن دینے کا بھی مطالبہ کیا۔ معذور افراد کا کہنا تھا کہ وہ جس دفتر میں بھی جاتے ہیں انہیں مایوس لوٹنا پڑتا ہے، وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے معذور افراد کا کوٹہ دو فی صد سے بڑھا کر چار فیصد کر دیا ہے مگر وزیراعلٰی کے حکم پر بھی کوئی عمل نہیں ہو رہا ہے۔ معذور افراد نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلٰی محمود خان کے معذور افراد کے حوالے سے اعلان پر عمل کیا جائے اور معذور افراد کو تمام اداروں میں مفت تعلیم کی فراہمی کا بھی مطالبہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 924712
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش