QR CodeQR Code

سلامتی کونسل کا میانمار کی بگڑتی صورتحال پر اظہار تشویش

2 Apr 2021 08:04

سلامتی کونسل اراکین کے مطابق میانمار میں پرامن شہریوں پر تشدد اور سیکڑوں مظاہرین کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سلامتی کونسل نے میانمار میں تشدد اور سویلین ہلاکتوں کی مذمت کی ہے، سلامتی کونسل کے اراکین نے 2 روز سے جاری اجلاس کے بعد متفقہ بیان جاری کر دیا ہے۔ متفقہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سلامتی کونسل اراکین کو میانمار کی بگڑتی صورتحال پر شدید تشویش ہے۔ سلامتی کونسل اراکین کے مطابق میانمار میں پرامن شہریوں پر تشدد اور سیکڑوں مظاہرین کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف جاری احتجاج اور مظاہرین پر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 مہینے کے دوران ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 924726

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/924726/سلامتی-کونسل-کا-میانمار-کی-بگڑتی-صورتحال-پر-اظہار-تشویش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org