QR CodeQR Code

برازیل، کورونا کے باعث ایک روز میں 3 ہزار 950 اموات

2 Apr 2021 08:22

کورونا وبا کے باعث برازیل میں ایک ماہ میں 66 ہزار 500 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ برازیل میں کورونا سے اموات کی صورتحال تشویشناک ہو گئی ہے اور 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 3 ہزار 950 اموات رپورٹ ہوئیں۔ کورونا وبا کے باعث برازیل میں ایک ماہ میں 66 ہزار 500 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔فرانس میں کیسز بڑھنے پر 6 سے زائد لوگوں کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ کینیڈا کے صوبے اونٹاریو میں ہفتے سے 28 روزہ لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ادھر امارتی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے 2 اموات ہوئیں، جس کے بعد مجموعی اموات 1 ہزار 499 ہو گئی ہیں۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 لاکھ سے زائد کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 23 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 924729

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/924729/برازیل-کورونا-کے-باعث-ایک-روز-میں-3-ہزار-950-اموات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org