QR CodeQR Code

روسی وزیر خارجہ آئندہ ہفتے دو روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے

2 Apr 2021 09:00

روسی وزارت خارجہ کے مطابق ملاقات میں انسداد دہشت گردی، معیشت اور باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف 6 اپریل سے پاکستان کا دو روزہ دورے کریں گے۔ روسی وزارت خارجہ کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر آگاہ کیا گیا کہ سرگئی لاروف دو روزہ دورے پر پاکستان جائیں گے، 6 اور 7 اپریل کے دورے کے دوران پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے۔ روسی وزارت خارجہ کے مطابق ملاقات میں انسداد دہشت گردی، معیشت اور باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی موجودہ حکومت کے دور میں 2018ء اور 2020ء میں 2 بار ماسکو کا دورہ کر چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 924730

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/924730/روسی-وزیر-خارجہ-ا-ئندہ-ہفتے-دو-روزہ-دورے-پر-پاکستان-ا-ئیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org