QR CodeQR Code

تائیوان میں ٹرین حادثہ، 36 افراد ہلاک

2 Apr 2021 10:35

ذرائع کے مطابق ٹنل میں ٹرین پڑی سے اتر گئی، حادثے میں 36 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے، 72 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ تائیوان کی ٹنل میں ٹرین پڑی سے اتر گئی، حادثے میں 36 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے، 72 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق ٹرین کی 4 بوگیاں شہر ہوالیئن کی ایک ٹنل میں پٹری سے اتر کر ٹنل کی دیواروں سے ٹکرا گئیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے واقعہ ٹنل میں پیش آنے کے سبب ریسکیو کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے، 4 بوگیوں سے 80 سے 100 مسافروں کو نکال لیا گیا ہے۔ خبر ایجنسی ذرائع کا بتانا ہے کہ حادثے کا شکار ٹرین میں تقریباً 350 مسافر سوار تھے۔


خبر کا کوڈ: 924739

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/924739/تائیوان-میں-ٹرین-حادثہ-36-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org