QR CodeQR Code

لاہور، جناح ہسپتال سے ویکسین کی 600 خوراکیں مبینہ طور پر غائب

2 Apr 2021 10:48

ہسپتال ذرائع کے مطابق غائب ہونے والی ویکسین کی 600 سے زائد خوراکیں جناح ہسپتال انتظامیہ نے بااثر افراد اور رشتے داروں کو لگائیں۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور کے جناح ہسپتال سے بھی ویکسین کی 600  خوراکیں مبینہ طور پر غائب ہو گئیں۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق غائب ہونے والی ویکسین کی 600 سے زائد خوراکیں جناح ہسپتال انتظامیہ نے بااثر افراد اور رشتے داروں کو لگائیں جب کہ ان خوراکوں کا ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ ویکسین کے مبینہ غائب ہونے پر محکمہ صحت نے ریکارڈ طلب کر لیا جب کہ  وزیر صحت یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جائے گا جب کہ بے ضابطگیوں پر سخت کارروائی ہو گی۔ دوسری جانب  ایم ایس جناح ہسپتال کا کہنا ہے کہ ریکارڈ مرتب کرنے میں دشواری آئی ہے، ڈاکٹرز نے ویکیسن لگانے کے بعد اندراج نہیں کروایا اس لیے خوراکیں غائب ہونے کا تعین مکمل اندراج کے بعد ہو گا۔ جناح ہسپتال کے مینجمنٹ بورڈ کے چیئرمین گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ کورونا خوراکوں کا تمام ریکارڈ موجود ہے، پیرا میڈیکل اسٹاف کو ویکسین میرٹ پر لگائی گئی اور آڈٹ روزانہ کی بنیاد پر کروایا جاتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 924741

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/924741/لاہور-جناح-ہسپتال-سے-ویکسین-کی-600-خوراکیں-مبینہ-طور-پر-غائب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org