0
Friday 2 Apr 2021 11:51

استعفے کی بنیاد پر پی ڈی ایم کے وجود کو خطرہ نہیں، رانا ثناء اللہ

استعفے کی بنیاد پر پی ڈی ایم کے وجود کو خطرہ نہیں، رانا ثناء اللہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما رانا ثنااللّٰہ کا پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے متعلق کہنا ہے کہ استعفے کی بنیاد پر پی ڈی ایم کے وجود کو خطرہ نہیں، پیپلز پارٹی کے سینیٹ اپوزیشن لیڈر بننے پر پی ڈی ایم کو خطرہ ہو سکتا ہے۔ سابق وزیر قانون رانا ثنااللّٰہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ استعفوں کا آپشن بہت موثر ہے، دیگر جماعتوں کا موقف ہے کہ استعفوں کا آپشن استعمال کرنا چاہیے، پیپلز پارٹی کا نہیں ہے، پیپلز پارٹی فی الوقت استعفے دینے پر راضی نہیں ہو گی۔ رانا ثنااللّٰہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی رائے میں استعفے دینے کا وقت ابھی نہیں آیا، استعفے کے معاملے پر بحث ہو سکتی ہے اور فیصلہ باہمی مشاورت سے ہو سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ استعفے کے معاملے پر پی ڈی ایم میں اختلاف نہیں ہے، حکومت گرانے کے لیے پی ڈی ایم کے پاس ایک سے زائد آپشنز ہیں، پی ڈی ایم کی 9 جماعتیں استعفے دینے کے حق میں ہیں، پی ڈی ایم نے پہلے بھی جلسے، ریلیوں کا انتخاب کیا ہے۔ رانا ثنا اللّٰہ کا مسلم لیگ نواز سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ طعنوں پر سنجیدہ نہیں ہونا چاہیے، نواز لیگ کے قائد علاج کے لیے بیرون ملک گئے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی سرجری ہوتی ہے تو مریم نواز چاہیں گی کہ والد کے پاس ہوں۔
خبر کا کوڈ : 924762
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش