0
Friday 2 Apr 2021 15:30

این اے 249 کراچی، مفتاح اسماعیل کو ضمنی الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

این اے 249 کراچی، مفتاح اسماعیل کو ضمنی الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی
اسلام ٹائمز۔ الیکشن ٹربیونل نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل کے خلاف این اے 249 کراچی کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے سے متعلق اپیل کو مسترد کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹریبونل کراچی نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 پر مفتاح اسماعیل کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف اپیل کی سماعت کی، درخواست پی ٹی آئی امیدوار کی جانب سے دائر کی گئی۔ فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد الیکشن ٹربیونل نے لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کے خلاف اپیل مسترد کر دی اور انہیں کراچی کے حلقے این اے 249 سے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔ واضح رہے کہ این اے 249 کی سیٹ تحریک انصاف کے فیصل واوڈا کے استعفے کے بعد خالی ہوئی ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے اس سیٹ کیلئے امجد آفریدی کو ٹکٹ دیا گیا ہے، اس سیٹ پر کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ عام انتخابات کے دوران اس سیٹ پر شہباز شریف کو فیصل واوڈا کے ہاتھوں چند سو ووٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
خبر کا کوڈ : 924801
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش