QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں بین الاضلاعی پبلک ٹرانسپورٹ پر دو دن کی پابندی

2 Apr 2021 16:11

سیکرٹری ٹرانسپورٹ کے مطابق ہفتے میں دو دن پبلک ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا فیصلہ کورونا کی تیسری لہر میں شدت آنے کے بعد کیا گیا ہے، اور  اس حوالے سے  تمام ٹرانسپورٹرز کو بھی اعتماد میں لیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں بین الضلاعی پبلک ٹرانسپورٹ پر دو دن کی پابندی عائد کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں بین الضلاعی پبلک ٹرانسپورٹ پر دو دن کی پابندی عائد کردی گئی ہے، اس حوالے سے سیکرٹری ٹرانسپورٹ منظور خان نے بتایا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کو ایک شہر سے دوسرے شہر تک پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ کے مطابق ہفتے میں دو دن پبلک ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا فیصلہ کورونا کی تیسری لہر میں شدت آنے کے بعد کیا گیا ہے، اور  اس حوالے سے  تمام ٹرانسپورٹرز کو بھی اعتماد میں لیا گیا ہے۔ منظور خان نے بتایا کہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی نہیں ہوگی، جب کہ گڈز ٹرانسپورٹ اور پرائیوٹ گاڑیوں کو بھی پابندی سے استثنٰی حاصل ہے۔


خبر کا کوڈ: 924811

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/924811/خیبر-پختونخوا-میں-بین-الاضلاعی-پبلک-ٹرانسپورٹ-پر-دو-دن-کی-پابندی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org