0
Friday 2 Apr 2021 16:46

سندھ حکومت نے مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز نہیں دی، مرتضیٰ وہاب

سندھ حکومت نے مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز نہیں دی، مرتضیٰ وہاب
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر مرتضیٰ وباب نے کہا ہے کہ کورونا کی پہلی لہر کی طرح تیسری لہر کا بھی مقابلہ کریں گے اور ٹیسٹنگ صلاحیت کو بھی مزید آگے بڑھائیں گے۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مرتضیٰ وباب نے کہا کہ کورونا لہر کے اثرات پورے ملک میں دیکھے جارہے ہیں تاہم سندھ اور بلوچستان میں کچھ حالات بہتر ہیں۔ مرتضی وہاب نے بتایا کہ این سی او سی اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو قائل کرنے کی کوشش کی لیکن سندھ حکومت نے مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز نہیں دی۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ سندھ کی جانب سے بین الصوبائی حرکات اور سفر پر پابندی کی گزارش کی تھی لیکن لوگوں کی نقل و حرکت نہیں ہونی چاہیئے۔ انہوں نے بتایا کہ کوشش کی کہ کچھ سخت فیصلے کرنے پڑیں گے۔ پیپلز پارٹی رہنماء نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے ویکسینیشن کے عمل کو مزید تیز کرنے کی تجویز دی، کینسر اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کو کورونا ویکسین ملنی چاہیئے۔ انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ سندھ میں صورتحال بہتر ہے لیکن صورتحال بہتر ہونے کا مقصد یہ نہیں کہ احتیاط چھوڑ دیں، ہمیں احتیاط کا دامن تھامنا ہے اور ماسک پہننا پڑے گا۔
خبر کا کوڈ : 924819
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش