0
Friday 2 Apr 2021 16:53

سراج الحق کی منہاج القرآن سیکرٹریٹ آمد، طاہرالقادری کی ہمشیرہ کی وفات پر اظہار تعزیت

سراج الحق کی منہاج القرآن سیکرٹریٹ آمد، طاہرالقادری کی ہمشیرہ کی وفات پر اظہار تعزیت
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق آج تحریک منہاج القرآن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ پہنچے اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے فرزند ڈاکٹر حسن محی الدین سے ملاقات کی۔ سراج الحق نے ملاقات میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی ہمشیرہ اور ڈاکٹر حسن محی الدین کی پھوپھی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر خرم نواز گنڈاپور، علامہ میر آصف اکبر، جواد حامد، زاہد محمود سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ وہ مرحومہ کی بلندی درجات کیلئے دعاگو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ڈاکٹر طاہرالقادری سے ان کی ہمشیرہ کی وفات پر اظہار افسوس کرنا چاہتے تھے مگر ڈاکٹر طاہرالقادری کے بیرون ملک ہونے کے باعث ڈاکٹر حسن محی الدین سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بزرگ سایہ دار درخت کی مانند ہوتے ہیں، دین ہمیں بزرگوں کے احترام کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کریم مرحومہ کے درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
خبر کا کوڈ : 924820
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش