QR CodeQR Code

این اے 249، قادر مندوخیل کو ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کی اجازت

2 Apr 2021 16:52

دوران سماعت لاء آفیسر الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار اسکروٹنی کے وقت پیش نہیں ہوئے اور آر او نے محسن عباس کے اعتراضات کو مسترد کردیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائيکورٹ نے اين اے 249 کے ضمنی اليکشن کے لئے پيپلز پارٹی کے امیدوار قادر مندوخیل کے خلاف درخواست مسترد کردی۔ قادر خان مندوخیل کے خلاف محسن عباس کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ دوران سماعت لاء آفیسر الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار اسکروٹنی کے وقت پیش نہیں ہوئے اور آر او نے محسن عباس کے اعتراضات کو مسترد کردیا تھا۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی جانب سے مستعفی ہونے کے بعد قومی اسمبلی کی یہ نشست خالی ہوئی تھی۔ این اے 249 پر پولنگ 29 اپریل کو ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 924822

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/924822/این-اے-249-قادر-مندوخیل-کو-ضمنی-انتخاب-میں-حصہ-لینے-کی-اجازت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org