QR CodeQR Code

وزیراعظم کو انکے وعدے یاد کرائیں، ایم کیو ایم کا گورنر سندھ سے شکوہ

2 Apr 2021 17:09

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے ملاقات میں شکوہ کیا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے، کارکنان ابھی تک لاپتہ ہیں، ایم کیو ایم کے دفاتر ابھی تک بند ہیں، کراچی میں ترقیاتی کام التواء کا شکار ہیں، ان میں تیزی لائی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے گورنر سندھ سے ملاقات میں شکوہ کیا کہ دفاتر ابھی تک بند ہیں، کارکنان تاحال لاپتہ ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان کو ان کے کئے گئے وعدے یاد کرائیں۔ متحدہ کے وفد نے آج گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کی اور ان سے گفتگو میں کہا کہ ایم کیو ایم سے کئے گئے تحریری معاہدے پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق معاہدے میں سندھ کے شہری علاقوں میں ترقی، دوبارہ مردم شماری کروانا سمیت ایم کیو ایم کے دفاتر کھلنا، لاپتہ کارکنان کی بازیابی اور جھوٹے مقدمات کا خاتمہ بھی شامل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے ملاقات میں شکوہ کیا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے، کارکنان ابھی تک لاپتہ ہیں، ایم کیو ایم کے دفاتر ابھی تک بند ہیں۔ ملاقات میں بتایا گیا کہ کراچی میں ترقیاتی کام التواء کا شکار ہیں، ان میں تیزی لائی جائے، وزیراعظم عمران خان کو ایم کیو ایم سے کئے گئے وعدے یاد کرائیں۔


خبر کا کوڈ: 924826

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/924826/وزیراعظم-کو-انکے-وعدے-یاد-کرائیں-ایم-کیو-کا-گورنر-سندھ-سے-شکوہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org