QR CodeQR Code

کورونا ویکسین اب پاکستان میں بھی تیار ہوگی

2 Apr 2021 18:37

پاکستان میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک میں چار کورونا ویکسین کے استعمال کی اجازت دی ہے، جن میں چین کی سائنو فارم، کین سائنو، روس کی اسپوٹنک، اور آکسفورڈ یونیورسٹی کی آسٹرا زینکا شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی مقامی دوا ساز کمپنی کا ویکسین کی تیاری کے لیے چینی کمپنی سے معاہدہ طے پا گیا۔ مقامی دواز ساز کمپنی سرل فارماسوٹیکل پاکستان کا کہنا ہے کہ ویکسین کے پہلے اور دوسرے ٹرائل میں کامیابی کے نتائج زبردست رہے جبکہ تیسرے مرحلے میں 20 ہزار سے زائد افراد پر ویکسین کا اثر اور اس کی افادیت کو جانچا جائے گا، ویکسین ٹرائل کے تیسرے مرحلے میں کئی ملکوں کو شامل کیا گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق اس نے لیوزون مفارم کے ساتھ کورونا ویکسین کی لائسنسنگ اور سپلائی کا معاہدہ کیا ہے جس کے تحت مقامی دوا ساز کمپنی کورونا ویکسین پاکستان میں تیار بھی کرے گی۔ مقامی دوا سازکمپنی نے یہ معلومات پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو فراہم کی ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک میں چار کورونا ویکسین کے استعمال کی اجازت دی ہے، جن میں چین کی سائنو فارم، کین سائنو، روس کی اسپوٹنک، اور آکسفورڈ یونیورسٹی کی آسٹرا زینکا شامل ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 924848

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/924848/کورونا-ویکسین-اب-پاکستان-میں-بھی-تیار-ہوگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org