QR CodeQR Code

راہل گاندھی نے الیکشن کمیشن کی صداقت پر سوال اٹھائے

2 Apr 2021 21:47

راہل گاندھی نے اس پر طنز کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ’’الیکشن کمیشن کی گاڑی خراب، بی جے پی کی نیت خراب، جمہوریت کی حالت خراب‘‘۔


اسلام ٹائمز۔ کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے آسام کے پاتھیر کانڈ اسمبلی حلقہ میں سرکاری گاڑی خراب ہونے کے سبب اس میں رکھی الیکٹرانک ووٹنگ مشین ’ای وی ایم‘ کو بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار کی گاڑی سے مقررہ مقام پر پہنچانے کی خبر کے تعلق سے بی جے پی اور الیکشن کمیشن کی نیت پر سوال اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن کو اپنی صداقت کے تعلق سے وضاحت کرنی چاہیئے۔ راہل گاندھی نے اس پر طنز کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ’’الیکشن کمیشن کی گاڑی خراب، بی جے پی کی نیت خراب، جمہوریت کی حالت خراب‘‘۔


خبر کا کوڈ: 924856

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/924856/راہل-گاندھی-نے-الیکشن-کمیشن-کی-صداقت-پر-سوال-اٹھائے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org