0
Friday 2 Apr 2021 21:48

فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو خراب کرنے والوں کیخلاف سخت اقدامات کی ضرورت ہے، شیخ ابوبکر احمد

فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو خراب کرنے والوں کیخلاف سخت اقدامات کی ضرورت ہے، شیخ ابوبکر احمد
اسلام ٹائمز۔ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو خراب کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے جامعہ مرکز الثقافۃ السنیہ کے سربراہ شیخ ابوبکر احمد نے کہا کہ یہاں مختلف برادریوں کے درمیان آپسی اتحاد و اتفاق کیرالہ کی معاشرتی زندگی کو خوبصورت بناتا ہے، تخریبی سیاست ہمارے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو خراب کرتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے جامعہ کے 43ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ دو روزہ عظیم الشان ختم البخاری ودستار بندی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے نفرت انگیز اور فرقہ وارانہ مہم کے خلاف سخت اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ ملک کی گنگا جمنی تہذیب اور بھائی چارہ کو برقرار رکھا جاسکے۔ انہوں نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ مذہبی رہنماؤں کو محبت اور پیغام امن عام کرنا چاہیئے تاکہ کوئی بھی ہماری سرزمین کو سیاسی مقاصد کے لئے استعما ل نہ کرسکے۔

شیخ ابوبکر احمد نے معاشرے میں تعلیمی ادارے کھولنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آبادی کے تناسب سے تعلیمی ادارے کھولے جائیں تاکہ شہریوں میں مساوات قائم رہے ساتھ ہی اقلیتوں اور پسماندہ طبقات میں تعلیمی ترقیاتی پیکجوں کا اضافہ ضروری ہے۔ انہوں نے حکومت کی توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ آج بین الاقومی یونیورسٹیوں میں ہندوستانی بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں اس سلسلہ میں نظام تعلیم اور خصوصی ایجوکیشن ترقی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری یونیورسٹیوں میں بیرون ممالک کے کورسز کو شامل کیا جانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کیرالہ نے ہندوستان کی درجنوں ریاستوں تعلیمی بنیاد ڈالی ہے مزید اعلی تعلیم کے لئے نالج سٹی شہر آباد کیا جہاں میڈیکل کالج، آٹی آئی کالج، یونانی کالج، لاء کالج، شریعہ کالج کا قیام عمل میں لاچکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 924857
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش