0
Friday 2 Apr 2021 21:25

کسان لیڈر راکیش ٹکیت پر قاتلانہ حملہ، بی جے پی پر الزام

کسان لیڈر راکیش ٹکیت پر قاتلانہ حملہ، بی جے پی پر الزام
اسلام ٹائمز۔ زرعی قوانین کے خلاف بھارت کے کئی علاقون کا دورہ کر رہے بھارتیہ کسان یونین (بی کے یو) کے لیڈر راکیش ٹکیت کے قافلہ پر حملہ کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ راکیش ٹکیت نے اس کے لئے بی جے پی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کے غنڈوں نے ان پر حملہ کرایا ہے۔ راکیش ٹکیت نے حملہ کی اطلاع اپنے ٹوئٹر ہینڈل کے ذریعے فراہم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ راجستھان کے الور ضلع کے تتار پور چوراہ، بانسور روڈ پر بی جے پی کی غنڈوں نے قاتلانہ حملہ کیا ہے۔ راکیش ٹکیت نے اپنے ٹوئٹ کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں ایک کالے رنگ کی گاڑی نظر آ رہی ہے جس کے شیشے ٹوٹے ہوئے ہیں۔ ویڈیو میں ایک شخص کی آواز آ رہی ہے جو حملہ کے لئے بی جے پی اور نریندر مودی کو مورد الزام ٹھہرا رہا ہے۔ موقع پر کافی بھیڑ جمع ہے اور راکیش ٹکیت کے حامی یہاں حملہ کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 924859
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش