QR CodeQR Code

اسرائیل سے تعلقات کی بحالی خطے کے لیے انتہائی مددگار ثابت ہوگی، سعودی وزیر خارجہ

2 Apr 2021 22:18

سی این این کو انٹرویو کے دوران فیصل بن فرحان نے مزید کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا طویل عرصے سے سعودی عرب کے ویژن کا حصہ رہا ہے، سعودی عرب اور اسرائیل کے مابین ممکنہ معاہدہ خطے کے امن اور ترقی پر بڑی حد تک منحصر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود نے اسرائیل سے معاہدے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل سے تعلقات معمول پر آنا خطے میں امن اور خوشحالی کے لیے انتہائی مددگار ثابت ہوگا۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو انٹرویو میں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے زبردست فوائد حاصل ہوں گے یہ خطے میں معاشی، معاشرتی اور سلامتی کے نقطہ نظر سے انتہائی مددگار ثابت ہوگا۔ وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے مزید کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا طویل عرصے سے سعودی عرب کے ویژن کا حصہ رہا ہے، سعودی عرب اور اسرائیل کے مابین ممکنہ معاہدہ خطے کے امن اور ترقی پر بڑی حد تک منحصر ہے۔

سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل سے معاہدہ اسی وقت ممکن ہے جب فلسطین کی 1967 کی حیثیت بحال کی جائے اور اسی سرحدوں کو خودمختاری کے ساتھ دوبارہ تسلیم کیا جائے۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین سمیت کئی عرب ممالک کی جانب سے اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کے بعد تصور کیا جا رہا تھا کہ سعودی عرب بھی جلد اسرائیل سے تجارتی و سفارتی تعلقات بحال کرلے گا۔


خبر کا کوڈ: 924884

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/924884/اسرائیل-سے-تعلقات-کی-بحالی-خطے-کے-لیے-انتہائی-مددگار-ثابت-ہوگی-سعودی-وزیر-خارجہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org