QR CodeQR Code

وزیراعظم عمران خان اگلے ہفتے گلگت بلتستان کا دورہ کرینگے

3 Apr 2021 00:29

دورے کے دوران وہ جی بی کیلئے اڑھائی کھرب مالیت کے ترقیاتی پیکج کا اعلان کرینگے۔ ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز اسلام آباد میں عمران خان کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں ترقیاتی پیکج اور دورے کے امور کو حتمی شکل دیدی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان اہم ترقیاتی پیکج لے کر اگلے ہفتے گلگت بلتستان کا دورہ کرینگے۔ دورے کے دوران وہ جی بی کیلئے اڑھائی کھرب مالیت کے ترقیاتی پیکج کا اعلان کرینگے۔ ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز اسلام آباد میں عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ترقیاتی پیکج اور دورے کے امور کو حتمی شکل دیدی گئی۔ دورے کے دوران وزیراعظم کے ساتھ کئی وفاقی وزراء بھی موجود ہونگے۔ ترقیاتی پیکج میں توانائی، انفراسٹرکچر، کمیونی کیشن اور سوشل ڈویلپمنٹ کے پراجیکٹس ہوں گے، جنہیں پانچ سالہ پروگرام کے تحت مکمل کرایا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 924885

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/924885/وزیراعظم-عمران-خان-اگلے-ہفتے-گلگت-بلتستان-کا-دورہ-کرینگے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org