QR CodeQR Code

قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی، مزید 3 کشمیری نوجوان شہید

2 Apr 2021 22:45

نوجوانوں کی شہادت کا واقعہ ضلع پلوامہ میں پیش آیا، جہاں قابض بھارتی فوج نے داخلی و خارجی راستے بند کرکے گھر گھر تلاشی کے دوران خواتین سے بدتمیزی کی، بزرگوں اور بچوں پر تشدد کیا اور نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران 3 نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیری نوجوانوں کی شہادت کا واقعہ ضلع پلوامہ میں پیش آیا، جہاں قابض بھارتی فوج نے داخلی و خارجی راستے بند کرکے گھر گھر تلاشی کے دوران خواتین سے بدتمیزی کی، بزرگوں اور بچوں پر تشدد کیا اور نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ سرچ آپریشن کے دوران 3 نوجوانوں کو گھروں سے پکڑ کر باہر لایا گیا اور پھر اندھا دھند فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ جارحیت پسند بھارتی فوج نے نوجوانوں کی شہادت کو مقابلہ ظاہر کرنے کی کوشش کی۔

کٹھ پتلی انتظامیہ نے انسانی حقوق کی سنگین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لاشوں کو لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کردیا، جس پر علاقہ مکینوں اور لواحقین نے شاہراہ بلاک کرکے شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے جدوجہد آزادی کشمیر کے حق اور بھارتی فوج کی جارحیت کے خلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے بھارتی فوج نے آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مقبوضہ کشمیر میں 11 کشمیریوں کو شہید کیا گیا جن میں 3 کو حراست کے دوران تشدد کرکے قتل کیا گیا جب کہ 12 مکانات کو تباہ کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 924887

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/924887/قابض-بھارتی-فوج-کی-ریاستی-دہشتگردی-مزید-3-کشمیری-نوجوان-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org