QR CodeQR Code

ایران جلد ہی جنوبی کوریا کی ٹینکر کشتی کو آزاد کر دے گا

3 Apr 2021 14:07

جنوری کے اوائل میں ایران نے ایم ٹی ہانکک چیمی نامی تیل کی ترسیل پر مامور بحری جہاز کو اس کے 20 افراد پر مشتمل عملہ سمیت سمندر میں تیل کی آلودگی پھیلانے کے الزام میں قبضہ میں لے لیا تھا جبکہ فروری میں ایرانی عہدیداروں نے جہاز کے انتظام کے لئے درکار کپتان کے سوا تمام ملاحوں کو رہا کرنے پر اتفاق کیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ یون ہاپ نیوز ایجنسی نے ایک سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران شاید مستقبل قریب میں جنوبی کوریا کے آئل ٹینکر بحری جہاز کو رہا کرنا چاہتا ہے۔ ایک سفارتی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرتے ہوئے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ایران ممکنہ طور پر قبضہ میں لئے گئے جنوبی کوریا کے آئل ٹینکر اور اس کے کپتان کو مستقبل قریب میں آزاد کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ دوںوں ممالک کے مابین بات چیت میں نمایاں پیشرفت ہو رہی ہے جبکہ اس آئل ٹینکر کو قبضے میں لئے ہوئے قریب تین ماہ گذر چکے ہیں۔ جنوری کے اوائل میں ایران نے ایم ٹی ہانکک چیمی نامی تیل کی ترسیل پر مامور بحری جہاز کو اس کے 20 افراد پر مشتمل عملہ سمیت سمندر میں تیل کی آلودگی پھیلانے کے الزام میں قبضہ میں لے لیا تھا جبکہ فروری میں ایرانی عہدیداروں نے جہاز کے انتظام کے لئے درکار کپتان کے سوا تمام ملاحوں کو رہا کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

یہ واضح نہیں ہے کہ ایران نے جہاز اور اس کے کپتان کی رہائی کن شرائط پر اعلان کی ہے لیکن رپورٹ کے مطابق تہران اور سیئول بینک آف کوریا میں امریکی پابندیوں کے تحت ایران کی 7 بلین ڈالر کی بلاک شدہ رقم کو ریلیز کرنے کی ایرانی درخواست پر مثبت پیشرفت دیکھنے کو ملی ہے۔ دونوں ممالک سوئس بشر دوستانہ چینل کے ذریعہ ایران کی رقم کی رہائی کے بارے میں بات چیت کر رہے ہیں جو ایران میں ہیومن ٹریڈ کے تحت سامان کی درآمد کو آسان بنانے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس سفارتی ذرائع کا دعویٰ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ایرانی عہدیداروں اور سرکاری ذرائع نے ابھی تک اس مسئلے کی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 924990

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/924990/ایران-جلد-ہی-جنوبی-کوریا-کی-ٹینکر-کشتی-کو-آزاد-کر-دے-گا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org