0
Saturday 3 Apr 2021 14:51

سندھ میں آٹھویں جماعت تک اسکول 15 دن کیلئے بند کرنے کی تجویز

سندھ میں آٹھویں جماعت تک اسکول 15 دن کیلئے بند کرنے کی تجویز
اسلام ٹائمز۔ محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی نے صوبے بھر میں آٹھویں جماعت تک کے بچوں کے اسکول پندرہ دن کے لئے بند کرنے کی تجویز دی ہے۔ اجلاس کے کچھ ممبران نے تمام اسکول بند کرنے کی مخالفت کی ہے اور نویں تا بارہویں تک کلاسز جاری رکھنے کی تجویز دی ہے۔ نمائندہ پرائیوٹ اسکولز کا اعتراض ہے کہ مارکیٹیں کھلی ہیں تو اسکول کیوں بند کئے جائیں؟

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ وہ کمیٹی میں سامنے آنے والی تجاویز کو این سی او سی میں پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیرنگ کمیٹی میں اسکولوں کے رمضان ٹائمنگ کے حوالے سے کوئی تجویز نہیں آئی، سندھ میں کورونا کے حوالے سے صورتحال کنٹرول میں ہے۔
خبر کا کوڈ : 924996
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش