0
Saturday 3 Apr 2021 15:00

پیپلز پارٹی کے بغیر مسلم لیگ نون استعفے دینے کو تیار نہیں، شازیہ مری

پیپلز پارٹی کے بغیر مسلم لیگ نون استعفے دینے کو تیار نہیں، شازیہ مری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ اگر مسلم لیگ نون پی پی پی کے خلاف چارج شیٹ لائے گی تو ہمارے پاس بھی ن لیگ کے لئے چارج شیٹ ہے۔ شازیہ مری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم اجلاس میں سوال کریں گے اپوزیشن اتحاد کی مخصوص جماعتوں کا خفیہ اجلاس کیوں بلایا گیا؟ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ حکومت کے خلاف اتحاد کا نام ہے۔ شازیہ مری نے یہ بھی کہا کہ پی ڈی ایم کو اپوزیشن پارٹیوں کے خلاف استعمال کرنے کی مسلم لیگ نون کو وضاحت دینی ہوگی۔ اُنہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ اگر استعفے اتنے ضروری تھے تو ن لیگ ابھی تک اسمبلیوں میں کیوں بیٹھی ہوئی ہے؟

شازیہ مری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بغیر اپوزیشن اتحاد چلانے کی باتیں کی جارہی ہیں، پیپلز پارٹی کے بغیر مسلم لیگ نون استعفے دینے کو تیار نہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینے والے تمام سینیٹرز آزاد حیثیت میں منتخب ہوئے، ن لیگ کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر چاہیئے تھا تو وہ ایک بار بلاول بھٹو سے عہدہ مانگ لیتے وہ خوشی سے دے دیتے۔ شازیہ مری نے مزید کہا کہ پی پی پی نے سینیٹ میں اکثریتی جماعت ہونے کی حیثیت میں اپنا اپوزیشن لیڈر منتخب کرایا، یہ کوئی جرم نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 924997
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش