0
Saturday 3 Apr 2021 17:25

ہر اس شخص کو خطرہ ہے جو حکومت سندھ کو بےنقاب کرتا ہے، حلیم عادل شیخ

ہر اس شخص کو خطرہ ہے جو حکومت سندھ کو بےنقاب کرتا ہے، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ کراچی کی مقامی عدالت نے کار سرکار میں مداخلت اور ہنگامہ آرائی کیس میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی پر فرد جرم عائد کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی ملیر کورٹ میں حلیم عادل شیخ و دیگر کیخلاف کار سرکار میں مداخلت اور ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت ہوئی، جہاں عدالت نے شواہد کی روشنی میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ کمرہ عدالت میں موجود حلیم عادل شیخ اور سمیر شیخ سمیت دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا، جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت سترہ اپریل تک ملتوی کردی۔ کار سرکار میں مداخلت اور ہنگامہ آرائی کیس میں پیشی سے قبل حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو میں سندھ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ سندھ میں انسداد کرپشن کی ویکسین لگانے کی ضرورت ہے، صوبے میں کرپشن کا بازار گرم ہے، یہاں جمہوریت نہیں سول آمریت ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ میں پولیس گردی بہت زیادہ عام ہے، ان لوگوں نے ہمارے خلاف مقدمات جھوٹ قائم کئے، میں بنائے گئے کیسز کا سامنا کروں گا۔ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ سندھ میں صحت کی صورتحال بہت خراب ہے، سندھ حکومت کا اربوں کا بجٹ ہے کا لیکن ایمبولینس سروس نہیں، سندھ میں میتوں کو گدھا گاڑی پر لے جایا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ یہاں ہر اس شخص کو خطرہ ہے جو حکومت سندھ کو بے نقاب کرتا ہے، صحافی اجے لالوانی کو سچ بولنے کی سزا دی گئی۔ صوبے میں کتوں کے کاٹے جانے کے واقعات میں اضافے پر اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ سندھ میں 92 کروڑ روپے کتوں کی نسل کشی کے لئے استعمال کئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 925018
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش