0
Saturday 3 Apr 2021 17:39

کانگریس میں امریکی پرچم سرنگوں

کانگریس میں امریکی پرچم سرنگوں
اسلام ٹائمز۔ گذشتہ رات پیش آنے والے واقعہ کے بعد سی این این کی رپورٹ کے مطابق ایوان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے حکم دیا ہے کہ پولیس افسر ولیم ایونز کے اعزاز میں کانگریس پر موجود امریکی پرچم سرنگوں کئے جائیں جو گذشتہ رات یہاں ہونے والے حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔ واضح رہے گذشتہ رات ہونے والی امریکی کانگریس کی عمارت پر کار حملے کے دوران ایک اور پولیس اہلکار زخمی ہوا تھا۔ نوح گرین نامی 27 سالہ حملہ آور کو بھی پولیس نے گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ اس کا دہشت گردی کا کوئی مقصد نہیں تھا اور یہ نوجوان دماغی بیماری میں مبتلا تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 925022
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش