QR CodeQR Code

بےگناہ شہریوں کو جبری لاپتہ کرنا آئین پاکستان سے صریحاََ انحراف ہے، علامہ مختار امامی

3 Apr 2021 17:52

کراچی میں احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے اییم ڈبلیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ مظلوم کی حمایت اور ظلم کے خلاف آواز بلند کی ہے، ملت کے لاپتہ نوجوانوں پر اگر کوئی الزامات ہیں تو انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مختار احمد امامی نے کہا ہے کہ بےگناہ شہریوں کو جبری لاپتہ کرنا قانون و انصاف کا قتل اور آئین پاکستان سے صریحاََ انحراف ہے، جمہوری حکومت کے اس آمرانہ اقدام کے خلاف ملک کی ہر گلی محلے میں آواز بلند کی جائے گی۔ کراچی میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے تحت جاری احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ مظلوم کی حمایت اور ظلم کے خلاف آواز بلند کی ہے، ملت کے لاپتہ نوجوانوں پر اگر کوئی الزامات ہیں تو انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے۔

علامہ مختار امامی کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں پیش نہ کیا جانا اس حقیقت کو ثابت کرنے کے لئے کافی ہے کہ ملت تشیع کے نوجوانوں کو بلاجواز حراست میں رکھا ہوا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم رہنما نے وزیراعظم، آرمی چیف، چیف جسٹس سے مطالبہ کیا کہ اس اہم مسئلہ کی سنگینی کا ادراک کریں اور ان خاندانوں کے دُکھ کو سمجھیں، جن کے بچے کئی سالوں سے لاپتہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پُرامن احتجاجی تحریک کا یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک آخری شیعہ جوان بازیاب نہیں ہو جاتا۔


خبر کا کوڈ: 925023

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/925023/بےگناہ-شہریوں-کو-جبری-لاپتہ-کرنا-آئین-پاکستان-سے-صریحا-انحراف-ہے-علامہ-مختار-امامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org