QR CodeQR Code

بھارت میں کورونا وائرس کے 89129 نئے معاملے، 714 ہلاکتیں

3 Apr 2021 19:53

بھارت میں ری کوری کی شرح جزوی طور پر کم ہوکر 93.36 فیصد اور فعال معاملات کی شرح بڑھکر 5.32 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح 1.32 فیصد رہ گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وائرس کے اثر میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں اس انفیکشن کے 89129 معاملے رپورٹ ہوئے ہیں، 2021 میں ایک دن کے دوران یہ سب سے زیادہ معاملے ہیں۔ سنیچر کی صبح صحت کی مرکزی وزارت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 89129 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 23 لاکھ 92 ہزار 260 ہوگئی ہے۔ وہیں اس دوران 44202 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جنہیں ملاکر اب تک 11569241 کورونا سے نجات پا چکے ہیں۔ سرگرم معاملے 658909 ہوگئے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران مزید 714 مریضوں کی موت کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر 164110 ہوگئی ہے۔ ملک میں ری کوری کی شرح جزوی طور پر کم ہوکر 93.36 فیصد اور فعال معاملات کی شرح بڑھ کر 5.32 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح 1.32 فیصد رہ گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 925042

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/925042/بھارت-میں-کورونا-وائرس-کے-89129-نئے-معاملے-714-ہلاکتیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org