QR CodeQR Code

بی جے پی بنگال میں فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کررہی ہے، ممتا بنرجی

3 Apr 2021 22:15

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے بنگال کے عوام سے اپیل کی کہ بی جے پی کے فرقہ وارانہ ایجنڈے میں شامل نہ ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے بی جے پی پر انتخابات جیتنے کے لئے فرقہ واریت پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی بنگال کے کلچر اور تہذیب و تمدن کو ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔۔ ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے مسلمانوں سے بھی اپیل کی کہ وہ حیدرآباد اور عباس صدیقی کی سیاسی جماعت سے دور رہیں اور ان کے جال میں نہ پھنسیں۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے بنگال کے عوام سے اپیل کی کہ بی جے پی کے فرقہ وارانہ ایجنڈے میں شامل نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ باہری شرپسند عناصر بنگال میں ماحول خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ ایسے عناصر کا پیچھا کریں اور انہیں بنگال کا ماحول ختم کرنے کی موقع نہ دیں۔

ممتا بنرجی نے ایک بار پھر اپنی ہندو شناخت کو ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک مذہبی ہندو گھرانے میں پیدا ہوئی ہوں اور ہر روز گھر چھوڑ کر ’چندی منتر‘ پڑھتی ہوں لیکن میں ہر مذہب کا احترام کرنے کی ہماری روایت پر یقین رکھتی ہوں۔ بی جے پی رہنماؤں کی دلتوں کے گھروں پر لنچ کھانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک برہمن عورت ہوں لیکن میری ہمہ وقت کی ساتھی شیڈولڈ ذات کی عورت ہے جو میری تمام ضروریات کو سنبھال لتی ہے۔ ترنمول کانگریس کے سربراہ نے دعویٰ کیا کہ اگر مغربی بنگال میں برسر اقتدار منتخب ہوئے تو بی جے پی بہت سے شہریوں کو وہاں سے چلے جانے پر مجبور کرنے کے لئے شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی نافذ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی مغربی بنگال اور اس کے عوام کو تقسیم کررہی تھی۔


خبر کا کوڈ: 925044

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/925044/بی-جے-پی-بنگال-میں-فرقہ-واریت-پھیلانے-کی-کوشش-کررہی-ہے-ممتا-بنرجی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org