0
Saturday 3 Apr 2021 20:16

متحد ہوکر آر ایس ایس کا مقابلہ کریں گے، راہل گاندھی

متحد ہوکر آر ایس ایس کا مقابلہ کریں گے، راہل گاندھی
اسلام ٹائمز۔ کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ سارے فساد کی جڑ آر ایس ایس ہے جو حملے کرنا سکھاتا ہے لہٰذا متحد ہو کر ہی اس کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ آر ایس ایس ہی حملہ کرنا سکھاتا ہے اور غیر متشدد تحریک کسان کو بے خوف بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آر ایس ایس کا سامنا متحد ہو کر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تین زرعی قوانین اور ملک مخالف قوانین واپس کروا کر ہی دم لیں گے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک دیگر بیان میں بے روزگاری کے سلسلے میں حکومت کو کٹ گھرے میں کھڑا کیا اور کہا کہ نوکری کے مواقع پیدا کئے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 925045
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش