QR CodeQR Code

چھتیس گڑھ میں نکسلیوں کیساتھ تصادم میں 5 حفاظتی اہلکار ہلاک

3 Apr 2021 22:15

سی آر پی ایف کی کمانڈو کوبرا ٹیم، ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ (ڈی آر جی) اور اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) کی ٹیم مشترکہ طور پر نکسلیوں کیخلاف مہم چلا رہی تھی کہ اچانک تصادم شروع ہوگیا۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بیجاپور میں ہفتہ کے روز نکسلیوں کے ساتھ ہونے والے تصادم میں 5 حفاظتی اہلکار ہلاک ہو گئے، جبکہ کئی دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ چھتیس گڑھ کے ایک حکومتی عہدیدار نے بتایا کہ تصادم میں کئی نکسلی بھی مارے گئے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی ’اے این آئی‘ کے مطابق اس واقعہ میں 10 حفاظتی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سی آر پی ایف کی کمانڈو کوبرا ٹیم، ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ (ڈی آر جی) اور اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) کی ٹیم مشترکہ طور پر نکسلیوں کے خلاف مہم چلا رہی تھی کہ اچانک تصادم شروع ہوگیا۔ یہ واقعہ ضلع بیجاپور کے تاریم علاقہ میں رونما ہوا۔ نکسل مخالف مہم میں شام ڈی جی اشوک جنیجا نے بتایا کہ اس تصادم میں نکسلیوں کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ چھتیس گڑھ کے ڈی جی پی ڈی ایم اوستھی نے کہا کہ انکاؤنٹر سکما اور بیجا پور بارڈر کے نزدیک تاریم علاقہ میں اس وقت شروع ہوا جب کئی یونٹوں کی مشترکہ ٹیم نکسلیوں کے خلاف تلاشی مہم پر نکلی تھی۔


خبر کا کوڈ: 925046

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/925046/چھتیس-گڑھ-میں-نکسلیوں-کیساتھ-تصادم-5-حفاظتی-اہلکار-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org