QR CodeQR Code

شیعہ مسنگ پرسن کمیٹی نے لاہور میں دھرنے کا اعلان کر دیا

3 Apr 2021 21:06

کمیٹی کیجانب سے کہا گیا ہے کہ ملک بھر سے سیکڑوں شیعہ نوجوان لاپتہ ہیں، جنہیں بغیر کسی جرم کے اغواء کیا گیا ہے اور ایک عرصے سے ہم مطالبہ کر رہے ہیں کہ لاپتہ افراد کو رہا کیا جائے مگر حکومت اس معاملے میں مکمل طور پر سرد مہری کا مظاہرہ کر رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ مسنگ پرسن کمیٹی پاکستان نے کراچی کے بعد لاہور میں بھی احتجاجی دھرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کمیٹی کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان کے  مطابق کل بروز اتوار لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا، جس میں شہریوں کو اہل خانہ سمیت شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ کمیٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملک بھر سے سیکڑوں شیعہ نوجوان لاپتہ ہیں، جنہیں بغیر کسی جرم کے اغواء کیا گیا ہے اور ایک عرصے سے ہم مطالبہ کر رہے ہیں کہ لاپتہ افراد کو رہا کیا جائے مگر حکومت اس معاملے میں مکمل طور پر سرد مہری کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ کمیٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کل نماز ظہرین لاہور پریس کلب کے باہر ادا کیا جائے گی اور اس کے فوری بعد دھرنا شروع ہو جائے گا۔ جو آخری فرد کی بازیابی تک جاری رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 925057

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/925057/شیعہ-مسنگ-پرسن-کمیٹی-نے-لاہور-میں-دھرنے-کا-اعلان-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org